لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹی ٹونٹی بھی مشکلات میں پر گیا! بادش دوسرے ٹی ٹونٹی کا مزہ کر کرہ کرنے کو تیار!
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ ہونے کے بعد شائقین کو دوسرے میچ کا بے صبری سے انتظار تھا- البتہ اب دوسرا میچ بھی مشکل میں پر گیا ہے-
(بدھ) کو ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میں بارش نے رنگ میں بھنگ دال دیا – میچ مکمل ہوۓ بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا- ویسٹ انڈیز نے 9 اورز کھیلے اور 85 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی پھر بارش آئی اور میچ کو روک دیا گیا اور پاکستان ٹیم کے کوئی گیند بھی نہ کیھلی-
اب آج ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی پورے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے- میچ کے دوران بادل برسنے کے 50 فیصد امکانات ہیں باقی اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے –