لاہور: پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا تقرر کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک پریس کانفرنس میں بات کی ہے اور اپنا وژن شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنا وژن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کو نچلی سطح سے ترقی دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ کلب اور سکول کرکٹ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔
رمیز راجہ نے پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا بھی نام لیا۔ میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی 20 2021 کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ورنن فلینڈر پاکستان کے لیے ورلڈ ٹی 20 کے بولنگ کوچ ہوں گے۔
رمیز راجہ نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 اسکواڈ کی حمایت کریں۔
رمیز راجہ آج صبح آفیشلی طور پر پاکستان کریکرٹ بورڈز کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ پی سی بی کے 36 ویں اور پی سی بی کے چوتھے کرکٹر چیئرمین ہیں۔