پاکستان ٹیلی ویژن پر ورلڈ کپ کے دوران روزانہ ایک پروگرام ہوتا ہے جس کا نام” گیم ان ہے “ہے – آجکل شو میں بڑے بڑے کرکٹر شریک ہیں – ویسٹ انڈیز کے ویون رجردس بھی اس میں شریک ہیں اور پاکستان کی طرف سے سب سے بڑے کھلاڑی شعیب اختر اس پروگرام میں شریک تھے –
کل پاکستان ٹیلی پر شعیب اختر اور نعمان نیاز کی لڑائی ہوگئی – ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کو کہا کے اپ زیادہ اوور سمارٹ نہیں بنے اور اگر ایسا کرنا ہے تو شو چھوڑ کر چلیں جائیں –
شعیب اختر غصہ ہوگئے اور شو چھوڑ کر نہیں بلکے استعفیٰ دیکر چلے گئے – ڈاکٹر نعمان نیاز بلکل شرمندہ نہیں ہوئے اور شعیب اختر کو آرام سے جانے دیا –
شائقین نعمان نیاز پر تنقید کر رہے ہیں اور کہے رہے ہیں کے ڈاکٹر نعمان نیاز کو ایسے بد تمیزی نہیں کرنی چاہیے تھی –