You are currently viewing شعیب ملک اور سرفراز احمد کا سلیکٹرز کے لیے کرارا پیغام! زبردست بلے بازی!

شعیب ملک اور سرفراز احمد کا سلیکٹرز کے لیے کرارا پیغام! زبردست بلے بازی!

لاہور : 2 دن کے وقفے کے بعد نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا ایک بار پھر سے شروع ہوچکا ہے – آج سے میچ لاہور میں کیھلے جائیں گے – ابھی بھی روانہ کی بنیاد پر 2، 2 میچ ہونگے –

دن کے پہلے میچ میں اج سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں- سندھ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رن بنائے – شروعات سے سندھ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی – 30 رن پر ہی 3 کھلاڑی اوٹ ہوچکے تھے –

پھر پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد میدان میں ائے اور مشکلات حالات میں ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 37 گیندوں پر 54 رن بنادیے –

سینٹرل پنجاب کی انگ کے آغاز میں ہی دو اوٹ ہوگئے – اس کے بعد شعیب ملک اور حسین ٹلٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا – حسین ٹلٹ نے 64 رن بنائے اور مین اف میچ قرار پائے – شعیب ملک نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 40 رن بنائے –

سرفراز اور شعیب پاکستان کے مڈل آرڈر کا اہم رکن ہیں لیکن انکو پاکستان کی ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا جارہا جو کے ایک حیران کن بات ہے –

Leave a Reply