لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ بھی خطرے میں پڑ گیا! موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق بارش متوقع-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 اگست کو پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا –
بارش آج کے میچ کا مزہ بھی خراب کر سکتی یے – ابھی کی موسم کی صورت حال کے مطابق آج جارج ٹاون میں صبح 11 سے لیکر دوپہر 2 تک بارش متوقع ہے- بارش کے 50٪ امکانات ہیں – باقی اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے-
پچھلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز میں ابھی تک 5 میں سے ایک میچ ہوسکا ہے جوکہ پاکستان نے جیتا تھا –