لاہور : نیوزیلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جلد از جلد کسی نیوٹرل وینیو پر کروانے کی پیشکش کردی –
پاکستان اور نیوزیلینڈ کی سیریز کو 3 روز قبل آخری لمحات میں منسوخ کردیا گیا تھا – آب تک سیریز کو کینسل کرنے کی کوئی اچھی وجہ پیش نہیں کی جاسکی ہے – شائقین ابھی بھی نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کو اڑے ہاتھوں لے رہے ہیں –
اطلاعات کے مطابق پی ایس سی نے نے نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ کو خط لیکھا اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈر گیا ہے -ذرائع کے مطابق نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ نے سیریز کو جلد سے جلد کسی تیسری جگہ پر کروانے کی پیشکش کردی ہے – نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ کو کہنا ہے اس وقت پاکستان تو نہیں آسکتے لیکن کسی نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیل سکتے ہی –
“پاکستان آنے کا فیصلہ اس وقت نہیں کرسکتے ” سی ای او نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ –
یہ بات واضح رہے پی سی بی کے چیئرمین اور سی ای او نے اس بات کو صاف صاف کہہ دیا ہے پاکستان کی ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی – پاکستان ہوم سیریز صرف پاکستان میں کھیلیں گی اور کہیں نہیں کھیلیں گے –