You are currently viewing وسیم خان کا بڑا بیان! پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی!

وسیم خان کا بڑا بیان! پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی!

لاہور : پاکستان میں کرکٹ مکمل بحالی کی طرف! آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بھی کنفرم ہوگیا!

اس سال نیوزیلینڈ اور انگلینڈ پاکستان کا دورہ کریں گے – نیوزیلینڈ اسی ماہ پاکستان آکر 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کھلیں گے اور انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے –

اس سے قبل سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں – اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان کے دورہ پر آئے گی-

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم دی وسیم خان نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو کنفرم کردیا ہے-، اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 2022 مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی – دورہ میں 3 ٹیسٹ میچ کیھلے جائیں گے جو ہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے –

اسی باعث پی ایس ایل کو مارچ کے بجائے جنوری میں کروانا ہوگا جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کردی ہیں –

Leave a Reply