نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جاری ہے – جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اچھے سے پتہ چل رہا ہے-
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کل بھی 2 میچ کھیلے گئے – پہلے میچ میں کے پی کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کو ہرا دیا اور دوسرے میچ میں سندھ، نارتھن پر بازی لے گئی –
نارتھن نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 136 رن بنائے اور ال اوٹ ہوگے – محمد نواز نے اچھی اننگ کھیلی – ہارس رؤف نے آخر میں باوندریز لگا کر سکور کو 136 تک پہنچایا –
جواب میں سندھ کی شروع میں ایک وکٹ گر گئی – پھر شرجیل خان نے جارحانہ اننگ کھیلی- شرجیل خان نے 26 گیندوں کر 43 رن بنائے اور کپتان سرفراز احمد نے 42 رن کی اننگ کھیلی –
سندھ نے آخری اوور میں نارتھن کر شکست دے دی اور اپنے پہلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرلی –
شرجیل خان کی کارکردگی ٹیم میں شامل بیشتر کھلاڑیوں سر بہتر تھی – اس کے باوجود انکو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کہ سکواڈ سے نظر انداز کیا گیا –