لاہور : بدھ کو ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں بارش نے مزہ خراب کردیا- پہلے تو میچ تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا – اُس کے بعد پاکستان کی ٹیم 1 بال بھی نہ کھیل پائ اور میچ منسوخ ہوگیا!
البتہ پاکستان اپنے مقررہ نو اورز کروانے میں کامیاب ہوا- 9 اورز میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رن بنائے-
حسن علی نے لا جواب گیند بازی کرتے ہوئے 2 اورز میں 11 دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں! اس کے ساتھ حسن نے اپنی ٹی ٹونٹی میں 50 وکٹیں حاصل کرلیں-
حسن علی نے یہ کارنامہ سر انجام کر نے کے لئے 38 میچ لیے- حسن علی ٹی ٹونٹی میں سب سے تیز 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دسویں بالر ہیں- اس لسٹ میں سر فہرست باؤ میندس کا نام آتا ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 26 میچوں میں انجم دیا-
حسن علی پاکستان میں مجموعہ طور پر 9th گیندباز ہیں جنہوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 50 وکٹیں حاصل کیں- پاکستان میں تیسرے سب سے تیز 50 وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بھی حسن علی ہیں- پاکستان میں سب سے تیز یہ کارنامہ عمر گل نے سرانجام دیا-