You are currently viewing شرجیل خان کی زبردست بلے بازی! سلیکٹرز کے لیے ایک بار پھر سے شرم کا مقام!

شرجیل خان کی زبردست بلے بازی! سلیکٹرز کے لیے ایک بار پھر سے شرم کا مقام!

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا جاری ہے-روزانہ کی بنیاد پر 2 میچ کیھلے جارہے ہیں – تقریباً ہر ٹیم نے اپنے ادے ادے میچ کیھل لیے ہیں –

اج کے پہلے میچ میں بلوچستان نے جنوبی پنجاب کو شکست سے دوچار کیا – 176 رن کا ہدف بآسانی عبور کرلیا اور فتح حاصل کی –

دوسرے میچ میں سندھ اور ناردن لی ٹیمیں امنے سامنے آئیں – سندھ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رن بنائے – شرجیل خان نے شروع سے ہی زبردست بلے بازی کی اور 43 گیندوں پر 64 رن بنائے – اس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے – اس کے باوجود شرجیل کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا – شرجیل مسلسل رن ہی رن رن بنا رہے ہیں –

اس کے علاوہ سعود شکیل نے 28 اور سرفراز احمد نے 26 رن بنائے – کپتان شاداب خان اور محمد موسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں –

Leave a Reply