لاہور : کرس گیل نے ٹیوٹ کرتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے اپنے ساتھیوں سے بھی پوچھا ہے کے کون کون انکے ساتھ آنا چاہتا ہے –
جمعہ کو نیوزیلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا اور کل کیوی ٹیم براراستہ دبئی نیوزیلینڈ پہنچے گی – اس وقت کیوی ٹیم دبئی میں موجود ہے –
کل رات کو کرکٹ کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک کرس گیل نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا ” میں پاکستان ارہا ہوں، کیا آپ میرے ساتھ آئینگے”؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شریفین ریٹرفورڈ نے بھی پاکستان کو ایک خوبصورت ملک قرار دیا ہے –
کرس گیل کی یہ ٹیوٹ وارئل ہوچکی ہے لیکن کیا گیل اصل میں پاکستان آریے ہیں؟
اس وقت کرس گیل آئی پی ایل میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں – آئی پی ایل میں گیل، پنجاب کنگز کی ٹیم کا حصہ ہیں – اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو وہ پھر آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیں پائے گے –
اس سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کے کرس گیل نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ ٹیوٹ کیا ہے لیکن انکا پاکستان آنا مشکل ہے –