پاکستان سپر لیگ کا میلا جاری ہے – کراچی لیگ کےبعد اور اب لاہور میں بھی لیگ میچز اپنے اختتام کے قریب ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوجائے گا – اس کا انتظار آب سب کو ہے –
بدھ کے روز پاکستان سپر لیگ 2022 کا پہلا پلے آف میچ کھیلا جائے گا جو کے کوائفار 1 ہوگا – اس کے بعد 2 ایلمنیٹر کھیلے جائیں گے اور پھر اتوار، 27 فروری کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا –
3 تین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کنفرم ہوچکی ہیں جس میں لاہور قلندر، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شامل ہیں –
پشاور کے لیے بری خبر یہ ہے کے انکے ایک اہم کھیلاڑی لیام لینگوسٹون پاکستان سپر لیگ چھوڑ کے جاچکے ہیں، اس کی وجہ ایک معمولی سی انجری ہے – شائقین کا کہنا ہے کے اسکی وجہ بھارتی پریمیر لیگ ہے جو کے ایک عجیب قسم اور جھوٹ پر مبنی بات لگتی ہے –