لاہور : شیخ رشید نے نیوزیلینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے پر انتہائی غصہ کا اظہار کیا اور اس کو ایک سازش قرار دیا ہے –
اج ایک پریس کانفرنس کے اندر وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزیلینڈ کے آخری لمحات میں دورہ پاکستان سے چلے جانے کے اوپر تبصرہ کیا اور کچھ حقائق بتائے-
“آج سے پہلے ، نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہمیں آگاہ کیا کہ انہیں کچھ سیکورٹی الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے اور یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے”-شیخ رشید نے کہا –
وزیراعظم کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم [جیسنڈا آرڈرن] کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا –
وزیر داخلہ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے اتنی تو نیوزیلینڈ کی فوج نہیں ہوگی جتنی ہم نے انکو سیکورٹی دی ہے – ان کا یہ بیان ابھی سوشل میڈیا پر وارئل ہے –
اس کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے شیخ رشید بولے “دورے کو ایک سازش کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ ان کا [نیوزی لینڈ کا] مسئلہ ہے۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل اور دیگر اداروں نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن نیوزی لینڈ کی حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔