You are currently viewing “اتنی نیوزیلینڈ کی فوج نہیں جتنی ہم نے انکو سیکورٹی دی” شیخ رشید نے کھڑی کھری سنادی!

“اتنی نیوزیلینڈ کی فوج نہیں جتنی ہم نے انکو سیکورٹی دی” شیخ رشید نے کھڑی کھری سنادی!

لاہور : شیخ رشید نے نیوزیلینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے پر انتہائی غصہ کا اظہار کیا اور اس کو ایک سازش قرار دیا ہے –

اج ایک پریس کانفرنس کے اندر وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزیلینڈ کے آخری لمحات میں دورہ پاکستان سے چلے جانے کے اوپر تبصرہ کیا اور کچھ حقائق بتائے-

“آج سے پہلے ، نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہمیں آگاہ کیا کہ انہیں کچھ سیکورٹی الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے اور یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے”-شیخ رشید نے کہا –

وزیراعظم کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم [جیسنڈا آرڈرن] کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا –

وزیر داخلہ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے اتنی تو نیوزیلینڈ کی فوج نہیں ہوگی جتنی ہم نے انکو سیکورٹی دی ہے – ان کا یہ بیان ابھی سوشل میڈیا پر وارئل ہے –

اس کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے شیخ رشید بولے “دورے کو ایک سازش کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ ان کا [نیوزی لینڈ کا] مسئلہ ہے۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل اور دیگر اداروں نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن نیوزی لینڈ کی حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply