لاہور : ائی پی ایل 2021 پر ایک بار پھر سے کرونا کا وار! البتہ سن رائسرز حیدرآباد اور دیلی کیپیٹلس کا میچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا –
ائی پی ایل 2021 کو اپریل میں کرونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا اور اس کے بقیہ میچز کا آغاز ہفتے کے روز سے ہوا – آئی پی ایل کی دوسری لیگ کو شروع ہوئے ابھی صرف تین دن ہی ہوئے تھے کے ایک بار پھر سے آئی پی ایل پر کرونا کا وار ہوگیا ہے –
حیدرآباد کے کھلاڑی نتراجن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے – اطلاعات کے مطابق نتراجن مزید چھ لوگوں کے ساتھ “کلوس کنٹیکٹ” میں تھے – ان سارے کھلاڑیوں اور سٹاف ممبرز کو بھی اسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے – اطلاعات کے مطابق باقی سب کے ٹیسٹ بھی کرلیے گئے ہیں اور آج کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا –
اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ ورلڈ کپ کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہے، اگر ورلڈ کپ 2021 میں بھی ایسے ہی 1،2 کرونا کے کیس نکل آئے تو پورا ورلڈ کپ مشکلات میں گر جائے گا – آئی سی سی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کو کامیاب بنانے کے لیے اچھی حکمت عملی بنائی ہوگی-
یاد رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئی پی ایل کے فوری بعد متحد عرب امارات میں کھیلا جائے گا –