ICC World Cup

منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنائی جاتی ہے ؟ کسی اور انگلی میں انگوٹھی پہنانے سے کیا نقصان ہوتا ہے

اکثر دیکھا ہوگا کہ منگنی کے موقع پر جب انگوٹھی پہنائی جاتی ہے تو اس کے لیے ہاتھ کی چوتھی انگلی کا ہی انتخاب کیا جاتا ہے، مگر کیا وجہ ہے کہ دیگر انگلیوں کو اس مقصد کے لیے نہیں چنا جاتا

یا ان کا قصور کیا ہے؟ تو اس کی وجہ زمانہ قدیم کے وہ تصورات ہیں جن کو ابسائنس نے تو غلط ثابت کردیا مگر اب بھی لگتا ہے کہ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں یا بس بلا سوچے سمجھے عمل کیے جارہے ہیں .

جی ہاں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں منگنی (پاکستان میں) یا شادی (مغربی ممالک) کی انگوٹھی پہنانے کے پیچھے ایک تاریخی وجہ چھپی ہوئی ہے اور وہ انتہائی دلچسپ ہے .

درحقیقت یہ روایت قدیم مصر میں وجود میں آئی تھی جہاں دلہنوں کو ہاتھ کی اس انگلی میں انگوٹھی پہنانے کا سلسلہ شروع ہوا. اور اس کے پیچھے منطق یہ تھی کہ یہاں ایسا حساس عصب موجود ہے

جو کہ دل تک جاتا ہے. یقیناً اب ہم جان چکے ہیں کہ دل تو بس ایک عضو ہے جو خون پمپ کرتا ہے مگر اس قدیم زمانے میں یہ مانا جاتا تھا کہ یہ جذبات کا مرکز ہے جس کا راستہ اس چوتھی انگلی سے شروع ہوتا ہے. مصری ہی نہیں بلکہ قدیم یونان اور روم میں بھی اسی وجہ سے ہاتھ کی اس انگلی میں انگوٹھیاں پہنائی جاتی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ یہاں ‘محبت کی رگ’ موجود ہے

جو انگلی سے دل تک جاتی ہے. اگرچہ اس طرح کی کوئی رگ یا عصب اس مخصوص انگلی میں موجود نہیں مگر اب بھی دنیا بھر میں اس تاریخی روایت پر عمل ہوتا ہے، بس کہیں یہ بائیں ہاتھ میں ہوتی ہے تو کہیں دائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں.

 

alidaud

Recent Posts

فخر زمان نے تباہی مچا دی! پاکستان کو پہاڑ جیسا ٹارگٹ چیز کروا دیا! کیا بات ہے فخرِ پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا…

1 year ago

میں اپنے لیے نہیں کھیلتا ہوں! بابر اعظم نے دبنگ بیان جاری کردیا!

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران بابر اعظم…

1 year ago

سب کے چہیتے بابر اعظم نے تیز ترین بارہ ہزار رنز مکمل کر لیے! بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا! شاباش بابر!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم آجکل اپنی زبردست اور شاندار…

1 year ago

کسکو اوپن کرنا چاہیے، فخر زمان نے بتا دیا!

پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے ٹیم کے مڈل آرڈر میں اپنی موجودہ پوزیشن پر اطمینان…

1 year ago

فخر زمان نے تباہی مچا دی! پاکستان ٹیم کو پہلے میچ کا فاتح بنا دیا! شاباش فخر!

پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا…

1 year ago

محمد رضوان نے سوریا کمار یادو کی نمبر ون پوزیشن پر اپنی کڑی نظریں جما لی! بہت جلد رضوان بادشاہ بن جائیں گے!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ…

1 year ago