باربی کیو مصالحہ اجزاء:بڑی عید کے دنوں میں ہر گھر میں بار بی کیو کا اہتمام ہوتا ہے جس کے لئے مصالحے بازار سے خریدنے پڑتے ہیں، مگر آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں گھر میں بار بی کیو مصالحہ بنانے کا طریقہ تاکہ آپ بنائیں گھر میں ملاوٹ سے پاک مزیدار بار بی کیو مصالحہ آسانی سے۔• اجزاء• ایک کلو گوشت کے لئےجائفل کا ٹکڑا 1 عددلونگ 4 عددادرک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچبادیان کا پھول 1 عددسفید زیرہ ایک کھانے کا چمچثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچکالا زیرہ ایک کھانے کا چمچدار چینی 2 عددسونف ایک کھانے کا چمچزردے کا رنگ ایک چٹکیترکیب:بتائے گئے تمام اجزاء کو توے پر ہلکا سا بھون لیں، پھر اسے ٹھنڈا کر کے گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور یکجان مصالحہ بنا لیں، سب سے آخر میں اس میں زردے کا رنگ ڈالیں، اب اسے کسی ڈبیا میں بھر کر رکھ لیں اور جب بھی بار بی کیو کریں تو اس میں دہی شامل کر کے گوشت پر لگا دیں اور 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں، اگر گوشت ایک کلو سے زیادہ ہو تو مصالحوں کو ڈبل مقدار میں بڑھا لیں۔
BBQ Masala Recipe In Urdu
- Post author:alidaud
- Post published:July 22, 2021
- Post category:Cricket News
- Post comments:0 Comments