You are currently viewing ہمارا دن ہو  تو ہم بھارت کو بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ہرا دیں! وہاب ریاض کو دبنگ بیان بھارت پریشان!

ہمارا دن ہو تو ہم بھارت کو بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ہرا دیں! وہاب ریاض کو دبنگ بیان بھارت پریشان!

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کچھ ہی دنوں کی دوری پر ہے اور کرکٹ کی برادری پہلے ہی میگا ایونٹ کے لیے تیار ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ایک ہی گروپ میں ہونے کی خبروں نے شائقین کا جوش مزید بڑھا دیا ہے۔ ہائی پروفائل ایونٹ سے پہلے ، پاکستان کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔

وہاب ریاض کا خیال ہے کہ مین ان گرین کسی بھی وقت کم. بیک کرکے میچ جیت سکتے ہیں۔ ٹی 20 فارمیٹ ایسا ہے جس میں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے اور گیم تبدیل ہوسکتی ہے – ریاض نے نشاندہی کی کہ پاک بھارت مقابلہ اسی طرح کا ہوگا۔

بھارت یقینی طور پر اچھے نتیجہ کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر پاکستان اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتا ہے تو وہ بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ایک ایسا فارمیٹ ہے کہ پورا میچ چند گیندوں یا ایک لمحے کی میں بھی بدل سکتا ہے اور پاکستان بمقابلہ بھارت میچ بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔ اگر پاکستان اپنا بہترین کھیل کھیلتا ہے تو وہ یقینی طور پر بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا –

اس کے علاوہ وہاب ریاض نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے پاس جیت حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ پاکستان کو متحد عرب امارات میں کھیلنے کا اچھا تجربہ ہے –

Leave a Reply