پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا گیا – پاکستان نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیت لی – پہلا ٹی ٹونٹی پاکستان نے کل جیتا تھا اور آج پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کی –
پاکستان نے وہ کر دیکھا جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نہیں کیا-بنگلہ دیش کو انکے ہی گھر میں سیریز میں شکست دے دی –
بابر اعظم نے آج ایک اور ریکارڈ توڑ دیا – پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے – بابر اعظم نے 64 اننگ میں 2515 رن بنائے-شعیب ملک نے 2514 رن بنائے تھے – محمد حفیظ نمر تین پر تھے اور انہیں نے 2423 رن بنائے –