پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 2 بڑے میچ جتوانے والے بلے باز آصف علی کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے – اطلاعات کے مطابق آصف علی کو پاکستان کی ایک معروف بلڈنگ میں 3 بد روم ملنے والے ہیں –
آصف علی نے 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ آصف علی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان کے تصادم میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے، تین چھکے لگائے جب وہ سب سے اہم تھے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور اے ایف جی کے خلاف پاکستان جدوجہد کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مظہر عباس کی جانب سے آصف علی کو یہ فلیٹ فیصل آباد کی سب سے بڑی عمارت “ستارہ ائکن ٹاور” میں بیڈروم دینے کا اعلان کیا ہے – انکا کہنا تھا کے انکی کامیابیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہیے –
یہ بات بھی یاد رہے پاکستان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں اپنا سیمی فائنل 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کیھلے گی –