ملک بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے اتنی اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سات کی افتتاحی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ ایڈیشنز کی طرح ثقافتی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔ یہ فیصلہ CoVID-19 کی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کیا گیا۔
تاہم ایک مختصر تقریب ہوگی جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خطاب کریں گے اور اس کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔
دریں اثناء رواں سیزن کا سرکاری ترانہ 20 یا 21 جنوری تک جاری کر دیا جائے گا، پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔