پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کے بعد ان ون ڈے سیریز اور ساتھ ہی میں ٹی ٹونٹی سیریز کا بھی انعقاد ہونا ہے – اس وقت کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں کھیل جائے گی –
پاکستان کی سکواڈ کا اعلان بھی جلد متوقع ہے – پاکستان نے ٣ ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں – یہ آخری ٹیسٹ جو کے لاہور میں ہونا ہی اس کے بعد کھیلیں جائیں گے – پاکستان کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع تھیں لیکن اطلاعات کے مطابق زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے –
پاکستان کی سکواڈ میں 2 بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں جس میں پی ایس ایل میں زبردست کارکردگی دکھانے والے محمد ہارس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے – ان کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں اپنا جلوہ دکھانے والے شان مسود کو بھی ٹیم کا حصہ بنانے کا امکان ہے _