پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا گیا – پاکستان نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیت لی – پہلا ٹی ٹونٹی پاکستان نے کل جیتا تھا اور آج پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کی –
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 108 رن بنائے – کوئی بھی بلے باز اچھی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا اور بنگلہ دیش کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں –
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز ہی چوکے سے کیا اس کے بعد بابر اعظم اپنی وکٹ دیکر چلے گئے – البتہ محمد رضوان اور فخر زمان نے لاجواب بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو با آسانی فتح دلوائی – فخر زمان لگاتار لاجواب بلے بازی کر رہیے ہیں –
پاکستان نے وہ کر دیکھا جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نہیں کیا-بنگلہ دیش کو انکے ہی گھر میں سیریز میں شکست دے دی –