You are currently viewing محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کس کا تھا اب جانکر حیران رہ جائیں گے!

محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کس کا تھا اب جانکر حیران رہ جائیں گے!

محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان بنانے کا فائدہ مند مشورہ دینے والے شخص کا انکشاف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہو گیا ہے جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر مسلسل چھٹا میچ جیت کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

یہ بات انتہائی قابل ذکر ہے کہ ملتان سلطان نے 2017 میں HBL PSL کی فرنچائزی کے طور پر رجسٹریشن کرائی تھی جس کے بعد انہوں نے پہلی بار 2018 میں حصہ لیا، شعیب ملک سلطانز کے پہلے کپتان تھے جنہوں نے پہلے دو سیزن میں ٹیم کی کپتانی کی۔

بعد ازاں سلطانز کی کپتانی شان مسعود کو سونپی گئی جس کے نتیجے میں سلطانز کو کامیابی ملی جب کہ اگلے سال وکٹ کیپر محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا گیا۔

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے انکشاف کرتے ہوئے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے کہ رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ ان کے کزن بھائی اور سلطانز کے مالکان عالمگیر خان نے کیا تھا۔

Leave a Reply