لاہور : پاکستان میں کرکٹ مکمل بحالی کی طرف! آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بھی کنفرم ہوگیا!
اس سال نیوزیلینڈ اور انگلینڈ پاکستان کا دورہ کریں گے – نیوزیلینڈ اسی ماہ پاکستان آکر 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کھلیں گے اور انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے –
اس سے قبل سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں – اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان کے دورہ پر آئے گی-
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم دی وسیم خان نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو کنفرم کردیا ہے-، اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 2022 مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی – دورہ میں 3 ٹیسٹ میچ کیھلے جائیں گے جو ہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے –
اسی باعث پی ایس ایل کو مارچ کے بجائے جنوری میں کروانا ہوگا جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کردی ہیں –