لاہور : اسٹار کرکٹر اور کمنٹیٹیر وسیم اکرم کے بابر اعظم کو دو مشورے!
نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنی ماضی کی کچھ حسین باتوں کو یاد کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والی کچھ دلچسپ اور حسین لمحات کو تازہ کیا!
فاسٹ باولر نے شعیب ملک کی بھارت میں کلب میں پیش آنے والے واقعے پر روشنی ڈالیتے ہوۓ کہا ” وہ میچ کا دن تھا جب ملک کلب میں تھا مجھے پہلے ہی شک تھا شعیب ملک کلب جاۓ گا-
اس کے علاوہ وسیم اکرم نے آسٹریلیا میں انگریزی زبان پر پیش انے والے واقع، ایئر ہوسٹس کے ساتھ غصے سے بات کرنے والے واقعے کو مزاحیہ انداز میں بتایا-
فاسٹ بولر نے اہلیہ کے متعلق بات کرتے ہوۓ کہا کے ان میں اردو بولنے کی صلاحیت بھی ہے-
اسی دوران جب ان سے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سوال ہوا تو ان ہو نے کہا “شاداب خان کو نائب کپتان بنانا میں کافی جلدی کی گئ” – بابر اعظم کو فل حال صرف بلے بازی اور کپتانی پر توجہ دینی چاہیے-
ایسا ہی کچھ سابق کیپٹانوں کا کہنا ہے، تقریباً پوری قوم اس بات پر متفق ہے کے شاداب کو نائب کیپٹن جلدی میں بنایا گیا-
سابق کھلاڑی کو بھی بابر اعظم کی حالیہ کارگر اگی پر تھوڑی تشویش ہے –