You are currently viewing پی سی بی نے نیوزیلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا!

پی سی بی نے نیوزیلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا!

لاہور : پاکستان اور نیوزیلینڈ کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 16 ستمبر جمعہ کو کھیلا جانا ہے – میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا –

پی سی بی پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سے جمعہ کو ایک کھلاڑی بیٹھے گا – پاکستان کی ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کافی خطرناک دیکھائی دیتی ہے البتہ ٹی ٹونٹی میں سکواڈ تھوڑا کمزور ہے –

اج پی سی بی نے پاکستان کی پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے – اس ٹیم شاہنواز دہانی ،فہم اشرف اور محمد وسیم جونیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور زاہد مہمود اور عثمان قادر ٹیم کا حصہ ہیں –

12 رکنی ٹیم میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق شامل ہیں – کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان کو مقرر کیا گیا ہے – پھر محمد رضوان، سعود شکیل اور افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے – حسن علی، شاہین شاہ آفریدی ، ہارس رؤف ،عثمان قارد اور زاہد مہمود بھی 12 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں –

گیارہ رکنی ٹیم میں زاہد مہمود کا جگہ بنانا مشکل ہے اور اطلاعات کے مطابق عثمان قادر کو گیارہ میں شامل کیا جائے گا البتہ حتمی فیصلہ تو جمعہ والے ون ہوگا –

Leave a Reply