لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستنی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی جسے اگلے ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
پاکستانی سکواڈ نے آج پیٹرن ان چیف عمران خان سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ میچ سے لطف اندوز ہوں اور نتجے کے بارے میں مت سوچیں۔
عمران خان نے کہا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لیے آپ کو آخری گیند تک لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ، جیت یا ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن آپ کو اپنا 100 فیصد دینا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی کو بھول جائے اور صرف 20 ورلڈ کپ 2021 پر توجہ مرکوز کرے۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے 1992 ورلڈ کپ کی کہانی بھی سنائی۔ عمران خان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ 1992 کے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جائیں گے لیکن پاکستان نے بالآخر اسے جیت لیا۔
عمران خان نےجیتنے کی حکمت عملی کے حوالے سے کچھ خاص تو نہیں کہا بس یہیکہا کہ کھلاڑی اپنا 100 فیصد دیں اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلو اور نتیجہ کے بارے میں مت سوچو۔