کل وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کی ورلڈ کپ 2021 کے لیے منتخب ہونے والی سکواڈ کی ملاقات ہوئی جس کے اندر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی شرکت کی –
اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ کے اندر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ورلڈ کپ کے لیے منتخب سکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کا کہا ہے – عمران خان کے کہنے کے رمیز راجہ نے ایک نجی نیوز چینل پر ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ بھی دیا –
پاکستان کی ورلڈ کپ کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہوسکتی ہیں اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی پرفارمنس کو اس میں مدنظر رکھا جائے گا –
ذرائع کے مطابق فخر زمان، عثمان قادر اور فہیم اشرف کی قومی ٹیم میں اینٹری ہوسکتی ہے البتہ ابھی حتمی نہیں –
اطلاعات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی کو بھول جائے اور صرف 20 ورلڈ کپ 2021 پر توجہ مرکوز کرے۔
عمران خان نے کھلاڑیوں کو کہا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لیے آپ کو آخری گیند تک لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ، جیت یا ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن آپ کو اپنا 100 فیصد دینا ہے۔