You are currently viewing ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کط روانہ ہوگی! کوچز ٹیم کو کب جوائن کریں گے!

ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کط روانہ ہوگی! کوچز ٹیم کو کب جوائن کریں گے!

ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 اب کچھ ہی دن کی دوری پر ہے – یہ پانچ سال میں ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے – کرونا کی وجہ سے ورلڈ کپ پچھلے سال ممکن نہیں ہو پایا تھا –

ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا جب کوالیفائینگ سٹیج شروع ہوگی اس کے بعد سوپر 12 سٹیج کا میلا سجے گا اور پھر سیمی فائنل اور فائنل، 14 نومبر کو ہوگا –

پی سی بی کے مطابق پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے 15 اکتوبر کو روانہ ہوجائے گی – 13 اکتوبر کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ختم ہوگا اور 2 دن کے وقفے کے بعد کھلاڑی دبئی روانہ ہونگے –

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کوچز، حیدن اور فلندر کی بات کی جائے تو، فلندر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے، دوسری جانب آسٹریلوی حیدن ٹیم کو دبئی میں ہی جوائن کریں گے –

پاکستان کا ورلڈ کپ 2021 کو پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر بروز اتوار ہوگا – اس میچ کی ٹکٹیں مکمل طور پر فروخت ہوچکی ہیں –

Leave a Reply