You are currently viewing حیدر علی اور محمد نواز کی لاجواب دھواں دھار بلے بازی! ناقدین کو منہ کی کھانی پڑی!

حیدر علی اور محمد نواز کی لاجواب دھواں دھار بلے بازی! ناقدین کو منہ کی کھانی پڑی!

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا جاری ہے کل بھی 2 میچ کھیلے گئے اور آج بھی دو میچ کیھلے جارہے ہیں – پہلے میچ میں ناردن نے 200 رن کا ٹارگیٹ بآسانی چیز کرلیا اور کامیابی حاصل کرلی –

سینٹرل پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 200 رن – کپتان بابر اعظم نے لاجواب بلے بازی کرتے ہوئے 105 رن بنائے جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے – احمد شہزاد نے بھی 37 رن کی اننگ کھیلی-

ناردن نے سلو سٹارٹ لیا لیکن اس کے بعد لاجواب بلے بازی کی – 200 رن کا مشکل ٹارگٹ 1 اوور قبل ہی عبور کر لیا – حیدر علی نے لاجواب بلے بازی کرتے ہوئے 91 رن بنائے اور محمد نواز بھی چھائے اور 41 رن کی دھواں دھار اننگ کھیلی – آصف علی نے رن 28 بنائے – حیدر علی مسلسل زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں –

ان مشکل حالات میں بھی وہاب ریاض نے زبردست گیند بازی کی اور صرف 17 دیے اور 1 اوٹ کیا – اس کے علاوہ جوئی گیند باز اچھی بالنگ کروانے میں ناکام رہا –

Leave a Reply