یہ داستان چھوٹی نہیں، دع مہینے ہیں لیکن 10 سال کے برابر – سولہ ستمبر 2021، وہ دن جب نیوزیلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے واپس جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے پاکستان میں سیکورٹی اچھی نہیں ہے – اس نے پاکستان کرکٹ کو 5،6 سال پیچھے کردیا – پی سی بی کی سالوں کی محنت پانی میں جاتی نظر ارہی تھی – پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی مشکل نظر ارہی تھی –
ابھی قوم پر یہ طوفان آیا ہی تھا کے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا – انہوں نے پاکستان کرکٹ شائقین اور عوام کو ایک اور بڑا دھچکا دیا –
لیکن کسی کھلاڑی نے نیوزیلینڈ اور انگلینڈ کو غالی نہیں دی بلکے پلان کچھ اور ہی تھا – منصوبہ پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتوانا تھا اور ابھی بھی وہی ہے – پاکستان کی بدنامی جاری تھی اور ورلڈ کپ قریب تھا –
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں آیا اور چھا گیا، سب سے پہلے بھارت کو شکست دی اس کے بعد نیوزیلینڈ کی سیکورٹی ٹائت کی-پھر افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کمال کردیا-پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی –
اب بس ٹرافی اٹھانا باقی ہے – پاکستان اپنا اگلا میچ سکاٹلینڈ کے خلاف کیھلے گی – اس کے بعد سیمی فائنل- ورلڈ کپ جیتنا ابھی پورے پاکستان کا خواب ہے-
اطلاعات کے مطابق محمد رضوان نے بھی پاکستانیوں سے دعاؤں کا مطالبہ کردیا ہے -محمد رضوان نے ٹیوٹر پر کہا جیت اور ہار اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، آپ سے درخواست یے کے دعائیں کریں –