لاہور : پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی نیپال میں بھی بڑے پیمانے میں فین فالونگ-
نیپال میں اوریسٹ پریمیر لیگ کھیلنے کے لیے موجود شاہد آفریدی، نیپال میں پیار ملنے سے انتہائی خوش اور سب پیار دینے والوں کا شکریہ ادا کیا –
شاہد آفریدی کو اوریسٹ پریمیر لیگ میں کھٹمنڈو کنگز کی ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا – اوریسٹ پریمیر لیگ ایک نیپال کی کرکٹ لیگ ہے – شاہد آفریدی لیگ میں حصہ لینے والے سب سے مقبول کھلاڑی تھے –
لیگ میں شرکت پر تماشائیوں نے آفریدی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور پیار دیا آفریدی نے بھی انکا شکریہ ادا کیا اور اپنا بیان جاری کیا –
شاہی مہمان نوازی کے لیے نیپال کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھے اترتے ہی گھر کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ بہت سی یادیں اور پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلوں کے لیے خصوصی پلان کے ساتھ گھر واپس روانہ ہوا انشاء اللہ: شاہد آفریدی