محمد عامر کی سی پی ایل میں زبردست گیند بازی – عامر کی کارکردگی محمد حسنین اور ہارس رؤف سے لاکھ درجہ بہتر!
کیرینیبین پریمیر لیگ کا میلا جاری ہے ہے جس میں پاکستان کے بہت سے کھلاڑی شریک ہیں – اس میں زیادہ تر وہ کھلاڑی ہیں جو پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے البتہ انکی کارکردگی بہترین تھی –
ان میں سے ہی ایک محمد عامر ہیں جنہوں نے رئٹارمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن رمیز راجہ کی پالیسی کی وجہ سے ابھی تک اعلانیہ نہیں کیا –
رمیز راجہ اور چیف سلیکٹر کو یہ بات ماننی چاہیے کے قومی ٹیم میں عامر جیسا کوئی گیند باز ہے اور حسنین اور رؤف تو عامر کے پاس بھی نہیں-
محمد عامر نے سی پی ایل کے پوار پلے میں پاکستان 16 اوور کرائے اور 46 ڈات بالز کے ساتھ 10 وکٹیں حاصل کیں – عامر نے 5.3 کی اوسط سے 85 رن دیے! رمیز راجہ اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر کو ان کی اور ہارس رؤف کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہیے!