ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 جاری ہے – آج ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا اس کے بعد ٹی ٹین لیگ کا آغاز ہوجائے گا – ٹی ٹین لیگ 19 نومبر کو شروع ہوگی جس میں پاکستان کے کھلاڑی بھی شامل ہونگے –
پاکستان کی ٹیم آب بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی – پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے – محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کے “میرے علاوہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جائے –
محمد حفیظ اب ٹی ٹین لیگ میں دہلی بولز کی جانب سے کھیلیں گے – محمد حفیظ کو اس فیصلہ پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے – شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حفیظ نے پیسوں کے لیے چالاکی دیکھائی اور بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا –