لاہور: محمد حفیظ نے پی سی بی کو خبردار کیا کہ وہ انہے پریشان کرنا بند کرے ورنہ وہ پی سی بی کو بے نقاب کردیں گا۔
محمد حفیظ جو آج کل بے خوف ہیں۔ محمد حفیظ کو طویل تاخیر کے بعد سی پی ایل 2021 کے لیے این او سی جاری کیا گیا اور حفیظ کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی جان بوجھ کر پریشان کر رہا ہے۔
اب پی سی بی نے محمد حفیظ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بلایا ہے دوسری جانب عماد وسیم کو ابھی تک ٹی 20 سیریز کے لیے نہیں بلایا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی سی بی جان بوجھ کر حفیظ کو پریشان کر رہا ہے۔
حفیظ غصے میں ہے اور کہہ رہا ہے کہ میں پاکستان سے کھیل رہا ہوں اور پی سی بی نے میری عزت نفس کو تباہ کر دیا ہے۔ میرے پاس ذاکر خان اور وسیم خان کے خلاف ثبوت ہیں۔
اگر میں ورلڈ کپ کھیلتا ہوں تو میں عزت کے ساتھ کھیلوں گا ورنہ میں ورلڈ ٹی 20 نہیں کھیلوں گا۔ حفیظ نے مزید کہا اور اعلان کیا کہ وہ ایک یا دو دن میں پریس کانفرنس کریں گے۔
کچھ رپورٹس کے مطابق یہ رمیز راجہ اور چیف سلیکٹر تھے جنہوں نے حفیظ کو مکمل ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔