لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کا حالیہ گفتگو میں بڑا بیان۔ عامر کو بہترین بولر قراد دے دیا۔
وسیم خان کا محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا محمد عامر بڑے میچ کے گیند باز ہیں- وہ اس بات کا علم رکھتے ہیں کے آمر میں کتنی صلاحیت موجود ہے-
وسیم خان کا کہنا تھا رئٹارمنٹ سے واپسی کا فیصلہ محمد عامر کا ہے ہم ان پر دباؤ نہیں ڈال سکتے-
اسی دوران پی ایس 2022 کے بارے میں جب معلومات دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو وسیم خان نے کہا کے “ہم آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں اگر وہ 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز کی ہامی بھرتے ہیں تو پی ایس ایل 2022 کو ملتوی کرنا ہوگا-
آگلے 12 مہینے پاکستان کرکٹ کے لیے کافی اہم ہیں، ان مہینوں میں بڑے ممالک کا دورہِ پاکستان متوقع ہے- ان ممالکوں میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں-
اگر یہ ممالک پاکستان کا دورہِ کرتے ہیں تو ورلڈ کپ کروانے کے لیے بھی راہیں ہموار ہو جائیں گیں۔