عماد وسیم جن کو شاداب خان اور فہیم اشرف جیسے الرونڈرز پر ترجیح دی جاتی ہے اور انکو پاکستان کی طرف سے ون ڈے میچز میں نہیں کیھلایا جاتا ہے بار بار اپنے اب کو منواتے ہیں –
عماد وسیم کے ساتھ بہت سے ناانصافیاں کی گئی لیکن عماد اپنی زبان نہیں بلکے کارکردگی سے جواب دیتے ہیں – چاہیے وہ انگلینڈ کے خلاف ملے 3 ٹی ٹونٹی ہوں یہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی –
اج کل عماد وسیم کیرینیبین پریمیر لیگ میں چھائے ہوئے ہیں – عماد وسیم مسلسل زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اچھی گیند بازی کے ساتھ لاجواب بلے بازی بھی کر رہیے ہیں –
کل سی پی ایل کے ایک اہم میچ میں جمیکا اور گوانا وارئرز کی ٹیم آپس میں ٹکرائیں- پہلے گوانا کی ٹیم نے بلے بازی کی 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رن بنائے – جمیکا کی ٹیم 128 پر ال اوٹ ہوگئی اور ٹورنامنٹ سے باہر نکل گئ –
عماد وسیم نے کل کے پی ایل میں کمال کردیا اور 15 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا – عماد وسیم نے 4 اورز میں 3.75 کی اوسط سے زبردست گیند بازی کرائی اور اپنی ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لاکر کھڑا کردیا –
البتہ عماد وسیم کی لا جواب گیند بازی رائگاں گئی اور جمیکا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی-