شعب ملک نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 میں دھوم مچادی، زبردست بلے بازی کرکے سلیکٹرز کو پریشان کرکے رکھ دیا – شعیب ملک نے بتا دیا کے تجربے کا کوئی نیم و بدل نہیں –
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا جاری ہے کل بھی 2 میچ کھیلے گئے – پہلے میچ میں کے پی کی ٹیم نے بلوچستان کو بآسانی شکست سے دی – 203 کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم لرکرا گئی اور سکور کے پاس بھی نہیں پہنچ پائی –
دوسرے میچ میں سینڑل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں ٹکرائیں – سینٹرل پنجاب کی جلد وکٹیں گر گئی اور ٹیم مشکلات میں تھی، جب تجربہ کار شعیب ملک آیے، پہلے سلو کھیلا رن بڑھائے اور اس کے بعد تیز بلے بازی کی- شعیب ملک نے 47 گیندوں پر 85 رن بنائے جس میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے – یہ سلیکٹرز کے لیے ایک پیغام ہے جو تجربہ کو نذر انداز کررہے تھے –
سینٹرل پنجاب نے میچ بھی جیت لیا – بارش کے وقت سندھ کی ٹیم 110 رن پر تھی اور 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے – قاسم اکرم نے زبردست گیند بازی کی اور 3 اوٹ کیے –