لاہور : شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے درمیان اتحاد نہیں-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے- مڈل آرڈر کا حل نکالنے کے لیے بابر اعظم نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے رابطہ کیا کیا –
ایک ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم نے شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے محمد وسیم سے درخواست کی- بابر اعظم چاہتے تھے کہ شعیب ملک پاکستان ٹیم کا حصہ بن جائے لیکن چیف سلیکٹر بابر اعظم سے متفق نہیں- محمد وسیم نے شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنانے سے انکار کر دیا –
اس سے ثابت ہوتا کے ملک کا ٹیم میں آنا مشکل ہے لیکن بابر اعظم نے بھی شعیب ملک کو ٹیم میں لانا چاہتا ہے – یہ خبر کتنی سچ یہ اسکا تو ورلڈ کپ سے قبل پتہ چلے گا ابھی یہ صرف ایک ویب سائٹ کا انکشاف ہے –