لاہور : 2 دن کے وقفے کے بعد نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا ایک بار پھر سے شروع ہوچکا ہے – آج سے میچ لاہور میں کیھلے جائیں گے – ابھی بھی روانہ کی بنیاد پر 2، 2 میچ ہونگے –
دن کے پہلے میچ میں اج سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں- سندھ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رن بنائے – شروعات سے سندھ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی – 30 رن پر ہی 3 کھلاڑی اوٹ ہوچکے تھے –
پھر پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد میدان میں ائے اور مشکلات حالات میں ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 37 گیندوں پر 54 رن بنادیے –
سینٹرل پنجاب کی انگ کے آغاز میں ہی دو اوٹ ہوگئے – اس کے بعد شعیب ملک اور حسین ٹلٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا – حسین ٹلٹ نے 64 رن بنائے اور مین اف میچ قرار پائے – شعیب ملک نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 40 رن بنائے –
سرفراز اور شعیب پاکستان کے مڈل آرڈر کا اہم رکن ہیں لیکن انکو پاکستان کی ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا جارہا جو کے ایک حیران کن بات ہے –