You are currently viewing جسم میں موجود ایک چھوٹے سے عضو میں خرابی خواتین میں موٹاپے، بانجھ پن اور ماہواری میں بےضابطگی کا سبب بن سکتی ہے

جسم میں موجود ایک چھوٹے سے عضو میں خرابی خواتین میں موٹاپے، بانجھ پن اور ماہواری میں بےضابطگی کا سبب بن سکتی ہے

انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے جس کے درست چلنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ہر پرزہ درست کام کر رہا ہو- بعض اوقات کسی بھی پرزے میں معمولی سی خرابی بھی اس کے اندر بڑے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن جاتی ہے- ایسی ہی ایک خرابی تھائی رائڈ گلینڈ سے نکلنے والے ہارمون کی بے اعتدالی بھی ہے- جس میں دنیا کے 12 فی صد افراد مبتلا ہیں خواتین میں یہ تناسب مردوں کے مقابلے میں زيادہ ہوتا ہے تھائی رائیڈ ہارمون جسم میں میٹابولزم ، نمو اور توانائی کی تقسیم کا ذمہ دار ہوتا ہے- اور اس ہارمون کی خرابی دو طرح سے ہو سکتی ہے- ایک صورت میں تو اس کی مقدار زيادہ ہو جاتی ہے اور دوسری صورت میں اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے دونوں صورتوں میں یہ جسم میں کئی قسم کے مسائل پیدا کر سکتی ہے-1: ہائپر تھائيرائڈزم یا ہائی تھائيرائيڈبعض اوقات تھائی رائيڈ گلینڈ زیادہ مقدار میں تھائی رائيڈ پیدا کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں تھائی رائيڈ کی مقدار نارمل حد سے زيادہ ہو جاتی ہے اس کو خون کے ٹیسٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہےعلامات:اگر خون میں تھائی رائيڈ کی مقدار نارمل لیول سے زيادہ ہو تو جسم میں جو تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ کچھ اس طرح ہوتی ہیں 1: وزن کی کمی ، اگرچہ آپ نارمل مقدار میں بھوک لگنے پر کھانا کھا رہے ہوں اس کے باوجود وزن میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے2: دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ،یہاں تک کہ ایک منٹ میں دل سو دفعہ سے زيادہ دھڑک سکتا ہے3: پریشانی ، ذہنی دباؤ میں جلدی مبتلا ہو جانا چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جانا4: ہاتھوں اور پیروں میں کپکپاہٹ5: ماہواری میں بے ضابطگی6: گرمی سے حساسیت7: ہر وقت تھکن کا محسوس ہونا8: رات کو سونے میں مشکل محسوس کرنا9: جلد کا پتلا اور نازک ہو جانا10 : بالوں کا کھردرا اور بے رونق ہو جاناعلاج:ڈاکٹر اس بیماری کا علاج اینٹی تھائی رائڈ ادویات اور ریڈیوایکٹو آئوڈين کے ذریعے کرتے ہیں ۔ یہ ایک قابل علاج مرض ہے اور اس کو ادویات کے ذریعے درست کیا جا سکتا ہے2: ہائپوتھائيرائيڈازم یا لو تھائی رائيڈاس بیماری میں تھائی رائيڈ گلینڈ جسم کی ضرورت سے کم تھائی رائيڈ کا اخراج کرتا ہے اور جسم میں تھائی رائيڈ کی مقدار اس کی ضرورت سے کم ہوتی ہے جس کی سبب جسم مختلف مسائل کا شکار ہو سکتا ہے-علامات:1: ہر وقت تھکن محسوس کرنا2: وزن میں تیزی سے اضافہ4: کمزوری اور پٹھوں اور ہڈیوں میں درد5: بالوں کا تیزی سے گرنا6: جلد کا خشک ہونا اور اس میں کھجلی ہونا7: ڈپریشن میں مبتلا ہو جانا8: یاداشت میں کمی اور ارتکاز میں کمی واقع ہونا9: قبض کا ہو جانا10: ماہواری کا بے قاعدہ اور بہت زيادہ ہوناعلاج:اگر آپ ان علامات کا شکار ہیں تو آپ کو فوری طور پر تھائی رائيڈ کا ٹیسٹ کروانا چاہیے اور اس کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے- ان تمام مسائل کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے –

Leave a Reply