پاکستان کرکٹ ٹیم کی ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں کارکردگی انتہائی زبردست ہے_ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سارے میچ جیتے ہیں اور اگلا امتحان فائنل اور سیمی فائنل ہے – اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم سکاٹلینڈ نے خلاف بھی ایک میچ کھیلے گی –
پاکستانی کھلاڑی بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں – بابر اعظم، محمد رضوان اور آصف علی بلے سے کمال کررہے ہیں اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بالنگ سے سب کو حیران کیا ہوا ہے -بھارتی کمینٹیز اور کھلاڑی بھی اس سے کافی متاثر ہورہے ہیں –
بھارتی پریمیر لیگ ،ائی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہے_ بھارتی کرکٹر اور کمنٹرٹر دینیس کارتک نے بھی اس پر ایک بڑا بیان دیا ہے – انکا کہنا ہے کے انکو اچھا لگے گا اگر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی طرف سے آئی پی ایل کھیلیں _