You are currently viewing بڑے اداکار پاک – بھارت ٹاکرا دیکھنے دبئی پہنچ گئے!

بڑے اداکار پاک – بھارت ٹاکرا دیکھنے دبئی پہنچ گئے!

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے جارہی ہیں – آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کا آغاز کل سے ہوجائے گا – پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی – اس کے بعد لگا بڑا میچ –

24 اکتوبر 2021 کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا – میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور اس کی تیاریاں عروج پر ہیں –

کہیں بڑی سکرین پر میچ دیکھا جائے گا تو کہیں کھانے کے ساتھ – ہر جگہ تیاریاں ہورہی ہیں – کہنے کو تو صرف 2 دن رہے گئے ہیں لیکن اب کسی سے انتظار نہیں ہورہا – ان دو راتوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے – دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوچکی ہیں –

اس وقت کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بھارتی اداکار سنجے ڈت دبئی پہنچ چکے ہیں اور امید وہاں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دیکھیں گے –

Leave a Reply