You are currently viewing بریکنگ نیوز :	محمد عامر کی کرکٹ میں دھواں دھار واپسی!

بریکنگ نیوز : محمد عامر کی کرکٹ میں دھواں دھار واپسی!

محمد عامر اور شاہد آفریدی کی کرکٹ میں ایک بار پھر سے واپسی ہورہی ہے، دونوں ٹی ٹین لیگ 2021 میں آکشن میں ہونگے –

ٹی 10 لیگ کا اگلا ایڈیشن اس سال کے اخر میں، ورلڈ کپ کے بعد کھیلا جانا ہے – لیگ کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ یہ چھوٹی سی لیگ ہے اور میچ جلدی جلدی ختم ہوجاتے ہیں –

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے بیشتر کھلاڑی لیگ میں شرکت کریں گے – پچھلے سال این او سی نہ ملنے کے باعث بیشتر کھلاڑی لیگ میں ان ایکشن نہیں تھے –

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اس سال ٹی 10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے – محمد عامر نے سی پی ایل میں لاجواب گیند بازی کی تھی –

پاکستان کے معروف ترین کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی محمد عامر نے ساتھ بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے کھلیں گے – اس سے قبل شاہد آفریدی نے ایورسٹ پریمیر لیگ میں 2 میچ کیھلے ہین-

Leave a Reply