لاہور : نیوزیلینڈ نے پاکستان کے دورہ لو منسوخ کردیا اور اسکے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دورہ بھی مشکلات میں ہیں –
شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مرد اور خواتین دونوں ٹیمیں 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈر کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ای سی بی نے ایک بیان میں کہا ، “ہم نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔ ہم اپنی سیکورٹی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں زمین پر رابطہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کو سمجھا جا سکے۔ ای سی بی بورڈ اگلے 24-48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ ہمارا ٹور آگے بڑھنا چاہیے یا نہیں۔ یہ بیان ای سی سی بی نے کل جاری کیا تھا اس کا مطلب ای سی بی جلد ہی اعلان کرے گی-
اب آسٹریلیا بے بھی پاکستان آنے پر بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کے آسٹریلیا اس پر جلد اعلان کرے گا اور بتاے گا کے کیا آسٹریلیا بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کرے گی یہ نہیں –
رپورٹس کے مطابق ، کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ تنظیم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور “مزید معلومات معلوم ہونے کے بعد متعلقہ حکام سے بات کرے گی”۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ “آسٹریلیا کی سکیورٹی انٹیل کا نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہونا تصور کرنا مشکل ہے”۔