لاہور : پاکستان کے جانے مانے الرونڈر حسن علی نے اپنا بڑا عظم بتا دیا ہر فارمیٹ میں الرونڈر بننا چاہتے ہیں!
پاکستان کے معروف بالر حسن علی کا حال ہی میں ہونے والا انٹرویو آبھی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے-
حسن علی جنوری میں انجری سے واپسی کے بعد سے مخالف ٹیموں کو ٹکنے کا موقع نہیں دے رہے- چاہے انگلینڈ ہو یا ساوتھ آفریکا حسن علی نے اپنے صلاحیتوں کا جوہر ہر میدان میں منوایا-
حسن علی خبروں کی زینت اُس وقت بنے جب سینٹرل پنجاب کی طرف سے انہوں نے 61 گیندوں پر 106 رنز بنائے – اُس کے بعد انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر پارکنسن کو 3 بالوں پر 3 لگاتار چھکے مارے تو سب کو اندازہ ہوا حسن علی بلے سے بھی کمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
حسن نے اس ٹائم فریم میں 15 بین الاقوامی میچوں میں 14 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے ہیں اور 21 رنز کی اوسط سے بلے بازی کی ہے، جو اپنے کیریئر سے تقریبا six چھ رنز زیادہ ہے ، اور خود کو آل راؤنڈر کے طور پر قائم کرنے کے لئے اپنی بیٹنگ کی مہارت کو مزید بہتر بنانے کے لئے خواہشمند ہیں-
حسن علی نے اِنٹرویو میں کہا میں پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ میں الرونڈر کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں – انہوں نے وسیم اکرم، اظہر مہمود کی مثال دی اور کہا میں بھی ایسا ہی بننا چاہتا ہوں-