پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز اور تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نہ صرف اپنی بلے بازی سے دنیا بھر میں ریکارڈ بنا رہے ہیں بلکہ اپنی کپتانی کو لے کر بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور کپتانی میں بھی دنیا بھر میں بڑے بڑے ریکارڈ بنا کر شائقین کرکٹ کو حیران کر رہے ہیں-
اطلاعات کے مطابق ابھی حالیہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ ابڈیٹ کی گئی ہے جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر کے آئی سی سی رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن بنا لی ہے-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے وہ کپتان ہیں جنہوں نے 2010 سے لے کر اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچایا ہے-
یاد رہے کہ 2010 سے لے کر اب تک کوئی بھی ایسا کپتان نہیں تھا جس نے پاکستان کو اب تک آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچایا ہو پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم ہی وہ کپتان ہے جنہوں نے یہ بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے-