پاکستان کو بدھ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے- جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف آخری اوور میں 19 رن بنائے اور کامیابی حاصل کی –
پاکستان نے بلے بازی تو اچھی کہ اور 186 رن بنائے لیکن بدترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا – پاکستان کرکٹ ٹیم پر اس باعث شدید تنقید بھی ہورہی ہے – فخر زمان نے لاجواب بلے بازی کی اور آوٹ بھی نہیں ہوئے البتہ اس ہے باوجود پاکستان ٹیم میچ ہار گئی-
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی کپتانی پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے ہے بابر اعظم کو عماد وسیم یہ محمد حفیظ کو اوور دینا چاہے تھا – انکے اوور کا کیا کرنا تھا؟
اس کے ساتھ ہی ساتھ شاہنواز دہانی کو ٹیم میں لانے کی بھی ہورہی ہے – ہارس رؤف کی کارکردگی بلکل متاثر کن نہیں ہے جس کے باعث سوشل میڈیا دہانی کو لانے کی باتیں بھی چل پڑی ہیں –