لاہور : پاکستانی کرکٹ تماشائیوں کی سب سے بڑی خواہش پوری ہونے کے قریب! شرجیل خان کو کل کھلایا جاۓ گا؟!
بابر اعظم نے آج آنلائن پریس کانفرنس میں ٹیم کے لاہے عمل کے بارے میں بات کی – بابر اعظم نے بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو چانس دینے کا فیصلہ سنا دیا ” انگلینڈ میں ہم بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دے سکے لیکن اب ہم موقع ضرور دیں گے” –
بابر اعظم نے ٹیم کی اپروچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم نے انگلینڈ میں 200 رنز بنائے ویسے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے کی کوشش کریں گے-
شرجیل خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا شرجیل خان کو ہم ضرور موقع دیں گے، انشاءاللہ اِسی سیریز میں شرجیل کو موقع ملے گا اور ٹاپ آرڈر میں چانس دیا جائے گا، کل آپ دیکھیں گے-
اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کے بابر اعظم اور مصباح الحق اپنی آپروچ بدل رہے ہیں اور دلیری دیکھا رہے ہیں –